مسلمانوں کے لیے خوشخبری : عمرہ زائرین کی تعداد میں 100 فیصد اضافے کا اعلان

163

مکۃ المکرمۃ : مسلمانوں کے لیے خوش خبری ہے ۔  سعودی عرب نےعمرہ زائرین کی تعداد 100 فیصد بڑھانے کا اعلان کردیا ہے۔ غیرملکی معتمرین بھی مکہ پہنچنا شروع ہوگئے ہیں۔

سعودی وزارت حج و عمرہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرہ زائرین کی تعداد روزانہ 60 ہزار سے بڑھا کر 90 ہزار کی جارہی ہے جو بعد ازاں ایک لاکھ بیس ہزار روزانہ تک بڑھا دی جائے گی۔

دوسری طرف عمرہ کی ادائیگی کے لیے رواں اسلامی سال کا پہلا غیرملکی قافلہ مکہ پہنچ گئے ہیں ۔ 5 نائیجرین باشندے گزشتہ روز مکہ پہنچے تھے جبکہ 50 عمرہ زائرین آج مکہ پہنچے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا ایس او پیز کے تحت سعودی حکام نے عمرہ زائرین پر پابندی لگادی تھی تاہم رواں سال حج کے بعد سعودی حکام نے 60 ہزار معتمرین کو روزانہ عمرہ ادا کرنے کی اجازت دی تھی۔

تبصرے بند ہیں.