پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان، اوگرا نے سمری ارسال کر دی

174

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت خزانہ کو بھیج دی ہے تاہم اس سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔ 
نیو نیوز کے مطابق اوگر نے عوام پر پیٹرول بم گرانے کی تیاری کر لی ہے اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیٹرولیم ڈویژن کو بھجوا دی ہے۔ ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے قیمتوں میں مزید اضافے کیلئے تجاویز وزارت خزانہ کو بھیج دی گئی ہیں اور وزارت خزانہ نے سمری موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ 
رپورٹ کے مطابق سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 50 پیسے فی لیٹر، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپیہ فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں بھی 1 روپیہ فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی سمری موجودہ پٹرولیم لیوی کے مطابق تیار کی گئی ہے تاہم لیوی میں ردو بدل کے باعث نرخوں میں مزید تبدیلی بھی آ سکتی ہے۔ قیمتوں میں اضافے کی تجویز پر حتمی فیصلہ وزیراعظم عمران خان کی مشاورت کے بعد وزارت خزانہ کرے گی اور نئی قیمتوں پر عملدرآمد 16 اگست سے ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.