لورالائی کے قریب ایف سی کی گاڑی پر حملہ، جوابی کارروائی میں 3 دہشتگرد ہلاک

203

کوئٹہ: لورالائی کے قریب ایف سی کی گاڑی پر دہشت گردوں کا حملہ ، ایف سی کے جوانوں کی فوری کارروائی سے 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں نائیک شریف شہید جبکہ میجر قاسم اور ایک سپاہی زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کے لیے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے ۔

اپنے بیان میں ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے یوم آزادی کے موقع پر حملہ کرکے ملک کا امن و سکون برباد کرنے کی کوشش کی لیکن سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی نے اُن کے ناپاک ارادے خاک میں ملا دیئے اور اُن کو بھاگنے پر مجبور کیا ۔

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.