اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس محمد علی مظہر کی بطور سپریم کورٹ جج تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔
نیو نیوز کے مطابق صدر مملکت جج تعینات کرنے کی منظوری آئین کے آرٹیکل 175 اے کے تحت دی ہے۔ جسٹس محمد علی مظہر سندھ ہائیکورٹ میں بطور جج خدمات انجام دے رہے تھے۔
واضح رہے کہ پاکستان بار کونسل نے سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کے فیصلہ کی مخالفت کی تھی ۔ پاکستان بار کونسل نے اپنی قرارداد میں کہا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تعیناتی میرٹ اور سنیارٹی کی بنیادوں پر کی جائے ۔
پاکستان بار کونسل نے اعلیٰ عدلیہ میں ججوں کی تعیناتی کے طریقہ کار کے خلاف اپنے اجلاس میں قرارداد منظور کی ہے ۔ قرارداد کے مطابق کونسل نے سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر کی سپریم کورٹ میں بطور جج تعیناتی کے جوڈیشل کمیشن کے فیصلہ کو مسترد کیا تھا ۔
قراداد میں مطالبہ کیا تھا کہ اعلیٰ عدلیہ میں جج سنیارٹی اور میرٹ کے مطابق تعینات کیے جائیں ۔ ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد کوئی عہدہ نہ دیا جائے ۔ پارلیمان ججوں کی تعیناتی سے متعلق انیسویں آئینی ترمیم واپس لے ۔ کونسل نے ریٹائر ہونے والے سپریم کورٹ کے جج جسٹس مشیر عالم کو احتجاجاً عشائیہ نہ دینے کا اعلان بھی کیا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.