ویسٹ انڈیز کو پہلی اننگز میں 150 تک آؤٹ کرنا ہدف ہے: محمد عباس

154

جمیکا: پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے ابتدائی روز 2 ویسٹ انڈین بلے بازوں کو آؤٹ کرنے والے قومی فاسٹ باؤلر محمد عباس نے کہا ہے کہ تحمل مزاجی کیساتھ باؤلنگ کر کے حریف ٹیم کو 150 کے مجموعے تک آؤٹ کرنا ہدف ہے۔
تفصیلات کے مطابق پہلے ٹیسٹ میچ کے ابتدائی روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عباس نے کہا کہ نئی گیند سے حریف بلے بازوں کا جلد شکار کر کے اپنی ٹیم کی پوزیشن بہتر بنانا میرا ہدف ہے اور اس بات پر بہت خوش ہوں کہ پہلی اننگز کے ابتدائی 4 اوورز میں ہی 2 وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہو گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ میزبان ٹیم ابتدائی وکٹیں گرنے کے بعد دباؤ میں ہے اور اس دباؤ کو برقرار رکھنے کیلئے اچھی لائن و لینتھ پر باؤلنگ کرنا بہت اہمیت رکھتا ہے جبکہ شاہین شاہ آفریدی، حسن علی، فہیم اشرف جیسے باؤلرز کی جہ سے ہمارا فاسٹ باؤلنگ کا شعبہ بہت مضبوط ہے۔
محمد عباس نے کہا کہ مستقل مزاجی کیساتھ بہترین باؤلنگ کے ذریعے ویسٹ انڈیز ٹیم کو 150 کے مجموعے ک آؤٹ کرنا میرا ہدف ہے اور اس میں کامیابی ملنا بھی بہت ممکن ہے کیونکہ اننگز کے ابتداءمیں ہی 2 وکٹیں گرنے کے بعد تمام تر دباؤ ویسٹ انڈیز کی ٹیم پر ہے۔
فاسٹ باؤلر کا مزید کہنا تھا کہ رواں میچ کی وکٹ 2017ءمیں کھیلی جانے والی سیریز سے بہت مختلف لگ رہی ہے اور اگر کسی ٹیم کا باؤلنگ کا شعبہ مضبوط ہو تو اس وکٹ پر 200 رنز بھی ایک اچھا سکور ہے۔

تبصرے بند ہیں.