لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی نے سابق معاون خصوصی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے متعلق سوال پر ردعمل دیتے ہوئے صحافی کو پنجابی میں کہا کہ اے کیدا ناں لے لیتا ای۔
تفصیلات کے مطابق پرویز الہٰی کی پریس کانفرنس کے اختتام پر سوالات کا سلسلہ شروع ہوا تو ایک صحافی نے اُن سے پوچھا کہ تحریک انصاف کے سیالکوٹ سے نومنتخب رکن احسن بریار کی حلف برداری میں فردوس عاشق اعوان کے داخلے پر پابندی کی اصل وجہ کیا تھی جس پر پہلے اسپیکر صاحب مسکرائے پھر کہا آج اس پر بات ہو گی ۔
اس سے قبل سابق معاون خصوصی نے اسمبلی میں داخل ہونے سے روکے جانے پر کہا تھا کہ ق لیگ کے رکن کو تحریک انصاف میں شامل کروایا جو ضمنی انتخاب میں کامیاب ہوئے ۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک ماہ قبل انفارمیشن کے سینئر افسران کے اجلاس میں فردوس عاشق اعوان کو مدعو نہیں کیا تھا اور اُن کو پیغام بھیجا کہ اب اُن کی ضرورت نہیں ۔
تبصرے بند ہیں.