ابیشیک بچن نے ممبئی میں اپنا شاندار اپارٹمنٹ کروڑوں روپے میں فروخت کر دیا

189

ممبئی: بالی وڈ اداکار ابیشیک بچن نے ورلی ممبئی میں واقع اپنا عالیشان اپارٹمنٹ  45.75 کروڑ روپے میں فروخت کردیا۔ فروخت کی دستاویز 10اگست ، 2021 کو رجسٹر ہوئی۔
یہ اپارٹمنٹ ورلی میں اوبرائے 360  ویسٹ پراجیکٹ کے 37  ویں فلور پر واقع ہے اور اس کا رقبہ    7,527   سکیور فٹ ہے۔ اس اپارٹمنٹ میں 4  کار پارکنگز  موجود ہیں اور اسے خریدنے والے شخص نے   2.28  کڑوڑ روپے اسٹیمپ ڈیوٹی ادا کی ہے۔ ابیشیک بچن نے   2014میں یہ اپارٹمنٹ   41.14  کڑوڑ روپے میں خریدا تھا۔

اس سے قبل  بالی ووڈ اداکارہ رانی مکھرجی نے ممبئی میں کروڑوں روپے کا عالی شان اپارٹمنٹ خرید ا تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ رانی مکھرجی نے حال ہی میں ممبئی کے مہنگے علاقے خار میں ایک عالی شان اپارٹمنٹ خریدا ہے جس کی قیمت 7 کروڑ 12 لاکھ روپے بتائی جاتی ہے، اس لگژری اپارٹمنٹ میں بہت سی سہولیات موجود ہیں۔

یہ اپارٹمنٹ پچھلے ماہ رانی مکھرجی کے نام پر رجسٹرڈ ہوا ہے۔ اداکار ٹائیگر شروف، اداکارہ دیشا پٹانی، بھارتی کرکٹر ہاردک اور کرونال پانڈیا کا اپارٹمنٹ بھی پڑوس میں واقع ہے۔ اداکارہ کا اپارٹمنٹ 22 ملٹی اسٹوری اور 3 ہزار 545 مربع فٹ رقبے پر واقع ہے۔

خیال رہے کہ 90ء کی دہائی میں اداکارہ رانی مکھرجی نے اسکرین پر خوب جلوے بکھیرے اور یہ سلسلہ اب بھی برقرار ہے۔ بالی ووڈ میں رانی مکھرجی کو ان کی اداکاری اور مسکراہٹ کی وجہ سے کافی پسند کیا جاتا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.