افغانستان میں ہمارا کوئی فیورٹ نہیں : آرمی چیف

190

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ  سے جرمنی ،اٹلی ،ہالینڈ اور فرانس کے سفیروں  ملاقات کی ہے۔ باہمی دلچسپی کے امور ،علاقائی سیکورٹی اور افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

 

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں یورپی یونین کے ساتھ دوطرفہ تعاون بڑھانے پربھی بات چت  ہوئی ۔ افغانستان کی موجودہ صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا  گیا ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور،خطے کی سیکیورٹی صورتحال بھی زیر غور آئی ۔

 

اس موقع پر  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ  افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے ،افغان تنازع میں پاکستان کا کوئی فیورٹ نہیں ،پاکستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے ۔ آرمی چیف سے ملاقات کرنے والے سفیروں نے امن واستحکام  میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔

تبصرے بند ہیں.