لندن : اگر آپ بڑھتے ہوئے وزن سے پریشان ہیں تو آپ اکیلے نہیں ہیں ۔دنیا بھر میں 61 فی صد لوگ اپنے بڑھتے ہوئےوزن اور جسمانی ساخت کی وجہ سے پریشان ہیں ۔اور اپنے موٹاپے کو کم کرنے کے لئے مختلف ادویات خوراک اور ورزش کرتے ہیں ۔
ڈاکٹروں اور ماہرین خوراک نے بڑھتے وزن اورخراب ہوتی جسمانی ساخت کے بارے میں ایک نئی تحقیق کی ہے۔
نئی تحقیق کے مطابق روزانہ قدآدم آئینے میں اپنے آپ کو دیکھیں اور ذہنی طورپر یہ سمجھیں کہ آپ نارمل ہیں ۔ موٹاپے کو خود پر سوار کرنا بھی موٹاپے کی ایک بڑی وجہ ہے ۔
یورپ میں 41 فی صد لوگ جنک فوڈ چاکلیٹس اور دیگر سویٹس کی وجہ سے موٹاپے کا شکار ہیں یورپ امریکا کے عوام جنک فوڈ سے پرہیز نہیں کرتے اور وزن کم کرنے کے لئے بھی جنک فوڈ پر مبنی خوراک کھاتے ہیں ۔
جنک فوڈ آپ کی بھوک کو وقتی طورپر ختم کردیتے ہیں لیکن آپ کے جسم کی ضرورت کو پورا نہیں کرتے اس کے بعد جب آپ کے کھانے کا وقت ہوتا ہے تو آپ جنک فوڈ کی وجہ سے کم کھاتے ہیں
ماہرین کا کہنا ہے کہ وزن کم کرنے کے لئے لیمن کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں ۔متوازن خوراک کھائیں اور جتنی بھوک ہو اتنا کھائیں نارمل افراد بار بار کھانے سے پرہیز کریں ۔
ماہرین کے مطابق نارمل خوراک اور پیدل چلنے کی عادت آپ کو اضافی وزن سے چھٹکارہ دلا سکتا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.