لاہور: سیشن کورٹ میں آٹھ سال پرانے بوگس چیک کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے سابق ایم این اے صفدر رحمان کی درخواست ضمانت خارج کردی، ملزم صفدر پر میاں اشرف کو دو جعلی چیک دینے کا الزام ہے۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سابق ایم این اے ہے جس نے مدعی کو 45 لاکھ کے دو جعلی چیک دیئے، ملزم 2019 میں گرفتار ہوا، پھر ضمانت پر رہائی پائی لیکن اشتہاری ہو گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج یاسین شاھین نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ مدعی کی جانب سے محمد فیضان ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔
تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزم صفدر رحمان کیخلاف تھانہ ڈیفنس اے میں 2013ء میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ ملزم صفدر رحمان مسلم لیگ (ن) کا سابق رکن قومی اسمبلی ہے۔ ملزم کیخلاف میاں محمد اشرف کی جانب سے جعلی چیک کا مقدمہ درج ہے۔
عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم نے مدعی سے کاٹن خریدی تھی مگر روم کی ادائیگی نہیں کی۔ پرچہ درج ہونے پر ملزم 2013ء سے 2019 تک اشتہاری رہا، ملزم 2019ء میں گرفتار ہوا اور ضمانت پر رہائی پائی پھر مقدمہ کے ٹرائل دوبارہ اشتہاری ہو گیا تھا۔
پولیس نے کہا کہ ملزم نے آٹھ سال بعد دوبارہ عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی۔ عدالت نے تفتیشی افسر کی رپورٹ اور وکیل کے دلائل کے بعد ملزم صفدر رحمان کی درخواست ضمانت خارج کر دی۔
تبصرے بند ہیں.