اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا ونگ نے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ ’جس طرح ڈیجیٹل میڈیا ونگ نے انڈیا افغانستان کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا وہ اس پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ اس ڈیٹا نے ثابت کیا کہ جعلی خبریں اور پروپیگنڈا کی لڑائی کیلئے صف بندی بہت ضروری ہے۔ پاکستان کی رائے عامہ کو حقیقت سے آگاہ رہنا چاہئے۔‘
جس طرح ڈیجیٹل میڈیا ونگ نے انڈیا افغانستان کی سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈے کو بے نقاب کیا وہ اس پر مبارکباد کے مستحق ہیں اس ڈیٹا نے ثابت کیا کہ Fake News اور پروپیگنڈا کی لڑائ کیلئے صف بندی بہت ضروری ہے پاکستان کی رائے عامہ کو حقیقت سے آگاہ رہنا چاہئے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 12, 2021
تبصرے بند ہیں.