میسی نے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین سے دو سال کا معاہدہ کر لیا

179

پیرس: ارجنٹائن کے معروف فٹ بال اسٹار لیونل میسی نے ہسپانوی فٹ بال کلب بارسلونا سے جدا ہونے کے بعد قطری ملکیت کے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) سے دو سال کا معاہدہ کر لیا ہے۔

ل میسی کی فرانس کے دارلحکومت پیرس آمد پر شاندار استقبال کیا گیا جہاں ان کے مداح بھی لا محدود تعداد میں جمع تھے اور معاہدے پر دستخط سے قبل ان کا میڈیکل چیک اپ بھی کیا گیا۔ 34 سالہ فٹ بال اسٹار نے پیرس میں اپنی اہلیہ اور بچوں کی موجودگی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس جی میں زبردست ٹیلنٹ ہے اور وہ اس ٹیم کی نمائندگی کرنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

بارسلونا کو چھوڑ کر فرانسیسی کلب پی ایس جی میں شامل ہونے والے لیونل میسی کہتے ہیں کہ ان کی ٹیم چیمپیئنز لیگ ٹائٹل جیت سکتی ہے ، ان کا مقصد اور خواب ایک بار پھر چیمپیئنز لیگ جیتنا ہے۔
پیرس سینٹ جرمین کے صدر ناصر ال خلیفے نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میسی نے پی ایس جی کلب جوائن کر لیا ہے جس پر ہمیں بے حد خوشی ہے اور ہم ان کو خوش آمدید بھی کہتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.