راحیلہ ٹوانہ نے اپنی جماعت کو پاکستان تحریک انصاف میں ضم کر دیا

230

کراچی: راحیلہ ٹوانہ نے اپنی جماعت پاک وطن پارٹی کو پاکستان تحریک انصاف میں ضم کرنے کا اعلان کر دیا

 

سابق ڈپٹی سپیکر سندھ اسمبلی راحیلہ ٹوانہ نے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے اپنی پارٹی پاک وطن کو بھی ضم کر دیا۔ 

 

وزیراعظم کے معاون خصوصی ارباب غلام رحیم سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ عمران خان کے نظریہ کو سوچ سمجھ کر پارٹی میں شامل ہوئیں اور ارباب غلام رحیم کا دور سندھ کے لئے سنہرا دور تھا۔

 

 اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ارباب غلام رحیم راحیلہ ٹوانہ کی پارٹی میں شمولیت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا وزیراعظم عمران خان کرپشن کے خلاف کام کر رہے ہیں۔ سندھ پر خصوصی توجہ ہے اور پیپلز پارٹی میں مال بٹ رہا ہے جب وہ بند ہو جائے گا تو پی پی والے بھی پارٹی میں شامل ہونگے۔ پیپلز پارٹی نے 2018ء کے الیکشن میں ڈیل کرکے حکومت بنائی تھی۔

تبصرے بند ہیں.