نور مقدم قتل کیس کی فرانزک رپورٹ آگئی، چشم کشا انکشافا ت

259

اسلام آباد:نور مقدم قتل کیس کی فرانزک رپورٹ میں اہم انکشافا ت سامنے آگئے ،ملزم جعفر نے قتل سے پہلے نور مقدم کو زیادتی کا نشانہ بنایا ۔

نورمقدم قتل کیس میں بالآخر انتہائی اہم انکشاف سامنے آگیا ،فرانز ک رپورٹ میںملزم ظاہر جعفر نے قتل سے قبل نور مقدم کو زیادتی کا نشانہ بنا یا گیا ۔

 

ذرائع کے مطابق ملزم ظاہر جعفر کے فنگرپرنٹس بھی آلہ قتل سے میچ کر گئے، پولیس کو موصول ہونے والی فرانزک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ملزم ظاہر جعفر کا ڈی این اے میچ کر گیا ہے۔

 

نور مقدم قتل کیس میں لاہور فرانزک لیب کی رپورٹ اسلام آباد پولیس کو موصول ہو گئی ،رپورٹ کے مطابق ملزم ظاہر جعفر نے قتل سے پہلے نورمقدم کو زیادتی کا نشانہ بنایا ،اور تشدد بھی کرتا رہا ،رپورٹ میں ملزم ظاہر جعفر کا ڈی این اے بھی میچ کر گیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.