ممبئی :بھارتی اداکارہ کرینہ کپورنے انکشاف کیا ہے کہ جب میرا بیٹا تیمور علی خان پیدا ہواتو 14 روز تک اس کو دودھ پلانے کے قابل نہیں تھی ۔
بھارتی اداکارہ کرینہ کپور نے اپنی کتاب "کرینہ کپور خانز ” پریگنینسی بائیبل ” میں اپنے دوران زچگی کے تجربے کو قلمبند کیا ہے۔
کرینہ کپور نے انکشاف کیا کہ جب ان کا پہلا بیٹا تیمورعلی خان پیدا ہوا تو اس وقت وہ چودہ روز تک اس کو دودھ نہیں پلاسکیں ۔ کیونکہ وہ جسمانی طورپر اپنے بچے کو دودھ پلانے کی پوزیشن میں نہیں تھیں لیکن جب ان کا دوسرا بیٹا پیدا ہوا تو انہوں نے اپنی ڈاکٹر سے مشاورت کے بعد اس کمی پر قابو پالیا تھا ۔
کرینہ کپور نے اپنی کتاب میں لکھا کہ تیمور کی پیدائش کے بعد چودہ روز تک ان کو دودھ نہیں آرہا تھا ان کی والدہ اور ان کی نرس نے دودھ کے لئے ان کی چھاتی کو دبایا لیکن یہ کوشش ناکام رہی ۔لیکن جب میں دوسری مرتبہ ماں بنی اور میرا دوسرا بیٹا جے پیدا ہوا تو اس وقت مجھے اس کو دودھ پلانے میں کوئی دقت نہیں ہوئی ۔
کرینہ کپور خانز ” پریگنینسی بائیبل ” نے اپنی کتاب میں پہلی اور پھر دوسری ڈلیوری کو تفصیلا ت کے ساتھ بیان کیا ہے ۔
کرینہ کپور نے اپنی کتاب میں اپنا تجربہ بیان کیا ہے کہ جب وہ اپنے پہلے بیٹے تیمور علی خان کے حاملہ تھیں تو اس وقت وہ کیا سوچتی تھیں اور جب وہ دوسرے بیٹے کی پیدائش کے مراحل سے گذر رہی تھیں تو اس وقت ان کی کیا سوچ تھی ۔
تبصرے بند ہیں.