زچگی کے دوران خوراک میں کن دس چیزوں کا ہونا بہت ضروری ہے

696

لاہور : اکثر خواتین زچگی کے دوران کھانے پینے کی اشیاء کے بارے  میں کشمکش کا شکار رہتی ہیں کہ انہیں کیا کھانا چاہئے کہ جس سے ان کے بچے کی پیدائش پر کوئی منفی اثر نہ پڑے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زچگی کے دوران خواتین کو بھرپور قسم کی خوراک لینی چاہئے  کیونکہ متوازن خوراک سے ہی وہ زچگی کے دوران نارمل رہ سکتی ہیں ۔

ماہرین صحت اور ماہرین خوراک کی ایک ریسرچ کے مطابق زچگی کے دوران خواتین کو اپنی خوراک میں بارہ چیزوں کا بھرپور استعمال کرنا چاہئے۔  ایسی خوراک جس سے آپ کی طبعیت بھی اپ سیٹ نہ ہو اور آنے والے بچے پر بھی اس کا کوئی منفی اثر نہ پڑے ۔معقول اور متوازن خوراک میں درج ذیل عناصر کا ہونا بہت ضروری ہے ۔

 فولک ایسڈ

 زچگی کے دنوں میں فولک ایسڈ، بہت ضروری ہے یہ بچوں کی ذہنی نشوونما کے لئے بہت کلیدی کردار ادا کرتا ہے ۔ فولک ایسڈ کی وجہ سے خون میں ریڈ سیلز بھی زیادہ بنتے ہیں اور یہ پورے جسم میں مختلف ٹشوز کو آکسیجن بھی مہیا کرتا ہے ۔ بندگوبھی میں فولک ایسڈ کی مقدار بہت زیادہ پائی جاتی ہے ۔

 زنک

زچگی کے دوران زنک پر مبنی خوراک کے استعمال میں اضافہ بہت ضروری ہے ۔ زنک بچوں کی پرورش کے لئے بہت نمایاں کردار ادا کرتا ہے اور زنک کی کمی سے بچوں کا وزن کم رہ جاتا ہے اور بعض اوقات جلد ڈلیوری بھی ہوجاتی ہے۔ زنک کی کمی کی وجہ سے ہی بچوں میں کئی اقسام کی  بیماریوں کی ابتدا ہوجاتی ہے ۔ زنک کی کمی کو مچھلی ، انڈے ، بادام کھا کر پورا کیا جاسکتا ہے ۔

وٹامن اے

بچوں کی ہڈیوں اور جسم کے دیگر ٹشوز کو مضبوط بناتا ہے صحت مند آنکھوں، جلد ، جگر اور اچھی صحت کے لئے وٹا من اے  کی جسم میں کمی نہیں ہونی چاہئے ۔وٹامن اے جانوروں کے گوشت ،اور کئی اقسام کی سبزیوں سے حاصل کیا جاسکتا ہے ۔

فائبر

فائبر  کا استعمال زچگی کے آخری ایام میں بہت ضروری ہے اس کے استعمال سے ڈلیوری کے دوران آسانی ہوتی ہے ۔ فروٹ ، چنے ، سبزیوں اور مختلف اقسام کے بیجوں کے استعمال سے فائبر کی کمی پوری کی جاسکتی ہے ۔

 پروٹینز

یہ انسانی جسم میں مرمت کا کام کرتے ہیں مسلز ، ٹشوز، بال ، سکن ،اور ہارمونز کے فعال ہونے کے لئے پروٹینز کا ہونا بہت ضروری ہے ۔ پروٹینزکا حصول جانوروں کے گوشت کے ذریعے سب سے زیادہ قابل عمل ہے ۔

آئرن

زچگی کے دنوں میں آئرن پر مبنی خوراک کا استعمال بہت ضروری ہے۔ حمل کے استحکام سے بلڈ پریشر کم یا زیادہ ہوسکتا ہے لیکن آئرن کی مناسب مقدار بلڈ پریشر کم یا زیادہ ہونے کے عمل میں باڈی کو سپورٹ کرتا ہے ۔ آئرن خون کے ریڈ سیلز میں آکسیجن بحال رکھنے کا اہم کام کرتا ہے ۔

کیلشئیم

جسم میں موجود ہڈیوں کو مضبوط کرنے کا کام کرتا ہے اگر ماں کی خوراک میں کیلشیم کی مقدار کم ہوگی تو بچوں کی ہڈیاں کمزور ہوں گی زچگی کے دوران ماں کی ہڈیاں بھی کمزور ہوجاتی ہیں ایسے حالات میں کیلشئیم پر مبنی خوراک کا ہونا بہت ضروری ہوتا ہے ۔

میگنیشیم

ذہنی نشوونما اور جسم کے مختلف ٹشوز کو طاقت دینے کے لئے بہت اہم ہے ۔ زچگی کے دوران کھائی جانے والی ادویات بھی بعض اوقات زچگی کے بعد منفی اثرات پیدا کردیتی ہیں لیکن اگر جسم میں میگنیشیم کی مقدار مناسب ہو تو اس سے بہت سے مسائل سے بچا جاسکتا ہے ۔ میگنیشیم سبز پتوں والی سبزیوں کے استعمال سے بڑھایا جاسکتا ہے

وٹامن سی

زچگی کے دوران ماں کے امیون سسٹم کو سپورٹ کرتا ہے ۔ وٹامن سی جسم میں پانی کی مقدار کو مناسب رکھتا ہے ۔ وٹامن سی جلد اور پورے جسم کے ٹشوز کے لئے بہت اہم ہے

کاربو ہائیڈریٹس

بچے کے جسم کو ابتدائی طورپر مضبوط بنانے کے لئے بہت ضروری ہیں تازہ پھل ، سبزیاں ہلکی تلی ہوئی چیزیں ۔ روٹی ، براؤن رائس ، دودھ کے استعمال سے اس کمی کو پورا کیا جاسکتا ہے ۔

تبصرے بند ہیں.