کوئٹہ میں امن ومان یقینی بنانے کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد

154

کوئٹہ: کوئٹہ میں امن و امان کے سلسلے میں صوبائی حکومت نے ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی ہے۔ شہر بھر میں دفعہ 144 نافذ رہے گی۔ ڈبل سواری پر پابندی کا اطلاق یکم محرم سے 10 محرم الحرام تک ہوگا۔

خیال رہے کہ کوئٹہ میں ان دنوں دہشتگردوں کے نشانے پر ہے۔ آئے روز کے بم دھماکوں سے حکام سر پکڑ کر بیٹھ گئے ہیں۔ صوبائی حکومت نے سیکیورٹی صورتحال کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے امن وعامہ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

محرم الحرام کے دوران دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کو بند کر دیا گیا ہے۔ تاہم صحافی، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار اور طبی عملہ اس پابندی سے مستشنیٰ ہوگا۔

گزشتہ دنوں دہشتگردوں نے ایک پولیس وین کو بم حملے کا نشانہ بنایا تھا جس میں دو اہلکار شہید جبکہ عام شہریوں سمیت 22 زخمی ہو گئے تھے۔

اس کے بعد مسلسل تین روز کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں کریکر بم کے دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوتی رہیں۔

تبصرے بند ہیں.