افغان رہنماءمتحد ہو کر طالبان کے خلاف لڑیں: جوبائیڈن

175

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے افغان رہنماﺅں سے متحد ہو کر طالبان کے خلاف لڑنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغان حکومت کی حمایت کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں۔ دوسری جانب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے کہا کہ کابل میں امریکی سفارتخانے کو ممکنہ خطرات کا جائزہ روزانہ کی بنیاد پر لے رہے ہیں۔
نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ افغانستان میں بنیادی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں جو ہمارے لئے اہم ہیں، پرتشدد واقعات طالبان کیساتھ کئے گئے معاہدوں سے مطابقت نہیں رکھتے۔
دوسری جانب بھارت نے افغانستان میں اپنا آخری قونصل خانہ بھی بند کردیا اورافغان شہر مزار شریف سے بھی عملے کو واپس بلا لیا ہے۔ خبر ایجنسی کے مطابق بھارت نے اپنے شہریوں کی واپسی کیلئے فوجی طیارہ افغانستان بھیج دیا ہے۔ بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ افغانستان کی کشیدہ صورتحال کے باعث قونصلیٹ بند اور عملے کو واپس بلایا۔

تبصرے بند ہیں.