”شناختی کارڈ دکھائیں اور مفت پیٹرول حاصل کریں”

334

نئی دہلی: انڈیا میں ایک پیٹرول پمپ مالک نے شہریوں کی سہولت کیلئے ایک ایسی پیشکش کا آغاز کیا ہے جس سے ان کے وارے نیارے ہو گئے ہیں۔

انڈین میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پیشکش کرنے والے دریا دل پیٹرول پمپ کا مالک کا نام ایوب پٹھان ہے۔ موصوف کا تعلق ریاست گجرات کے شہر بھروچ سے ہے۔ اپنی اس انوکھی سکیم کی وجہ سے وہ راتوں رات انڈیا بھر میں مشہور ہو چکے ہیں۔

ایوب پٹھان کا کہنا ہے کہ اس پیشکش کا اعلان انہوں نے ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھرو کے مقابلوں میں انڈیا کیلئے سونے کا تمغہ حاصل کرنے والے نیرج چوپڑا کی کامیابی کی خوشی میں کیا ہے۔

پیٹرول پمپ مالک ایوب پٹھان نے اعلان کیا ہے کہ جس بھی شہری کے نام کیساتھ ”چوپڑا” جڑا ہوگا، اسے دو دن تک 500 روپے تک مفت پیٹرول دیا جائے گا۔

اس پیشکش کیلئے فائدہ اٹھانے والوں کیلئے شرط بہت نرم رکھی گئی ہے، انھیں پیٹرول حاصل کرنے کیلئے صرف شناختی کارڈ دکھانا ہوگا۔ نام کی تصدیق کے بعد اسے دو دنوں تک پیٹرول مفت ملے گا۔

یہ بات ذہن میں رہے کہ حالیہ ٹوکیو اولمپکس میں انڈیا کے ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے جولین تھرو مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا تھا۔

تبصرے بند ہیں.