ٹیسٹ سیریز کیلئے تیاریاں شروع، پاکستانی ٹیم کی جمیکا میں ٹریننگ

156

جمیکا : پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کامیابی کے بعد ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاریاں بھی شروع کر دی ہیں۔  کھلاڑیوں نے کوویڈ 19 ٹیسٹنگ کی رپورٹس کلیئر آنے کے بعد جمیکا میں ٹریننگ کی۔

دوسری طرف ٹیم مینجمنٹ نے پہلے ٹیسٹ کے لیے فائنل کمبی نیشن پر بھی غور شروع کر دیا ہے لیکن ابھی فیصلہ نہیں ہوا کہ ایک اسپنر کھلایا جائے یا دو ۔

اسی طرح بولنگ اٹیک میں تین فاسٹ باؤلر شامل کیے جائیں یا چار یہ فیصلہ بھی ہونا ہے۔ البتہ بیٹنگ لائن اپ میں عابد علی ، عمران بٹ ، اظہر علی ، بابر اعظم ، فواد عالم اور محمد رضوان کی شمولیت یقینی ہے۔

 پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے جمیکا میں شروع ہوگا ۔

تبصرے بند ہیں.