اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ (ایم ڈی ایم) ریگولیشنز 2021ء کے تحت لکی موٹر کارپوریشن لمیٹڈ کو کورین موبائل ساز کمپنی سام سنگ کے موبائل کی تیاری کے لیے اجازت دے دی۔
پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق مذکورہ کمپنی نے کراچی میں سام سنگ برانڈ کی موبائل ڈیوائسز کی تیاری کے لیے مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے کی اجازت لینے کے لیے درخواست دی تھی۔
پی ٹی اے کی طرف سے اب تک 25 غیر ملکی اور مقامی کمپنیوں کو تھری جی اور فور جی موبائل ڈیوائسز کی مقامی سطح پر تیاری کی اجازت دی گئی ہے۔ ان کمپنیوں کی جانب سے تیار کردہ موبائل نہ صرف ملک میں فروخت ہوں گے، بلکہ خطے کی دیگر مسابقتی مارکیٹ میں بھی برآمد کیے جائیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان میں سام سنگ موبائل ڈیوائسز بنانے کی اجازت ملنا ایک اہم کام یابی ہے، موبائل ڈیوائس مینوفیکچرنگ پلانٹس کے قیام سے پاکستان میں صارفین کو روزگار کے نئے مواقع اور کم قیمت موبائل فون سیٹ کی فراہمی میں بھی مدد ملے گی۔
تبصرے بند ہیں.