کابل: افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر راشد خان نے ملک میں جاری خانہ جنگی سے پریشان ہو کر کہا ہے کہ ہم امن چاہتے ہیں۔ افغانستان کو تباہ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے۔
افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں دنیا کے سربراہان سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرے ملک میں افراتفری کی صورتحال ہے، خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں معصوم لوگ روزانہ مارے جا رہے ہیں۔
Dear World Leaders! My country is in chaos,thousand of innocent people, including children & women, get martyred everyday, houses & properties being destructed.Thousand families displaced..
Don’t leave us in chaos. Stop killing Afghans & destroying Afghaniatan??.
We want peace.?— Rashid Khan (@rashidkhan_19) August 10, 2021
انہوں نے کہا کہ لوگوں کے گھر اور دیگر املاک تباہ ہو رہی ہیں اور ہزاروں خاندان لاپتہ ہو گئے ہیں جبکہ ہمیں اکیلا نہ چھوڑا جائے، افغانوں کا قتل عام اور افغانستان کو تباہ کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے کیونکہ ہم امن چاہتے ہیں ۔
خیال رہے کہ افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے عمل کے ساتھ ہی ملک میں خانہ جنگی کی صورتحال شروع ہو گئی ہے ۔ افغان سیکیورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے حالات مزید بگڑتے جا رہے ہیں اور ایسی صورتحال میں افغان لیگ سپنر راشد خان نے دنیا کے سربراہان سے اہم اپیل کر دی۔
تبصرے بند ہیں.