فی تولہ سونا 900 روپے سستا ہو گیا

152

کراچی: ملک میں سونے کی قیمت میں آج پھر حیرت انگیز کمی ہوئی ہے۔ اس وقت فی تولہ سونا 900 روپے سستا ہو گیا ہے۔

 

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے حوالے سے بتایا ہے کہ سونے کی قیمت 900 روپے فی تولہ کم ہوئی ہے جس کے بعد ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 7 ہزار 600 روپے ہو گئی ہے۔

 

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے کم ہوکر 92250 روپے ہو گئی ہے۔ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت 17 ڈالر کم ہوکر 1730 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

 

گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 700 روپے کمی ہوئی تھی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 8 ہزار 500 روپے ہو گئی تھی۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قدر 600 روپے کم ہوکر 93021 روپے ہو گئی تھی جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 16 ڈالر کم ہو کر1747 ڈالر فی اونس رہی۔

 

تبصرے بند ہیں.