راولپنڈی: امریکہ نے پاکستان کیساتھ تعلقات بہتر بنانے اور مشترکہ مفادات کیلئے تعاون جاری رکھنے میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔
امریکی سیکریٹری دفاع لائیڈ جے آسٹن نے پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کیساتھ ٹیلیفون پر بات کی ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ دفاع کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ دونوں نے خطے کی سلامتی اور استحکام کے لیے باہمی اور مشترکہ اہداف پر تبادلہ خیال کیا۔
افغانستان کی صورتحال، علاقائی سلامتی اور دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر بھی بات چیت ہوئی۔
تبصرے بند ہیں.