ماسکو : بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے کہا ہے کہ منسک یونین اسٹیٹ میں روس کے ساتھ انضمام کا مخالف نہیں ہے لیکن اس اقدام سے جمہوریہ کی ریاست اور خود مختاری کا حرج نہیں ہونا چاہیے۔
بیلا روسی رہنما نے صحافیوں اور عوامی شخصیات کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ جب ہم انضمام کے بارے میں بات کرتے ہیں تو ہمیں واضح طور پر سمجھ لینا چاہیے کہ اس کا مطلب ہے ریاست اور خودمختاری کھوئے بغیر ہونے والا انضمام ہے۔
لوکاشینکو نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی قریب ترین اتحاد کی مخالفت نہیں کی لیکن ہمیں اب روس کے ساتھ یونین اسٹیٹ کی شکل میں اپنی خود مختاری کھوئے بغیر ضم ہونا ہے۔،
ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کا خیال ہے کہ بیلا روس کا روس کے ساتھ انضمام روس میں شمولیت ہوگی جبکہ ایسا نہیں ہے میں ان پر واضح کردینا چاہتا ہوں کہ ہم ایک خودمختار اور آزاد ریاست ہیں۔
واضح رہے کہ رواں سال جنوری میں بیلا روس کے صدر نے کہا تھا کہ روس کے ساتھ انضمام کو مکمل کرنے کے لیے کرنسی یونین دونوں ممالک کے لیے اہم اقدام ہے۔
بیلا روس کے صدر الیگزنڈر لو کاشینکو کا روسی ٹیلی وژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ کرنسی یونین کے بارے میں تفصیلی گفتگو نہیں ہوئی، تاہم ہم شروع ہی سے روسی صدر کے ساتھ اس بات پر متفق ہیں کہ دونوں ممالک کے درمیان ایک کرنسی کا سمجھوتا طے پائے۔
تبصرے بند ہیں.