اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے رہنما میاں جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے پارٹی قائد میاں نواز شریف اسی سال وطن واپس آئیں گے۔
یہ دعویٰ انہوں نے ایک نجی ٹیلی وژن کے پروگرام میں دوران گفتگو کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد کی واپسی اسی سال ہوگی، وہ اپنی مرضی کیساتھ ہی وطن واپس آئیں گے۔
پروگرام کے دوران داخلہ شیخ رشید کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے بعد ہی موجودہ وزیر موصوف نے پیپلز پارٹی کا ٹکٹ لیا تھا۔ اب شیخ رشید کہتے ہیں کہ بھٹو کی پھانسی کے بعد چڑیا پر نہیں مار سکتی تھی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ قانون اپنی جگہ پر لیکن قانون کی خلاف ورزی پر اس کا اطلاق ہوگا۔ نواز شریف کا پاسپورٹ 16 فروری سے منسوخ ہو چکا ہے، انہیں ملک واپس آنا چاہیے۔
انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ سیاستدان اقتدار میں ہوں تو بڑھکیں مارتے ہیں، جب اقتدار سے باہر ہو جائیں تو بیرون ملک بھاگنا چاہتے ہیں۔ لیڈر وہی ہوتا ہے جو ملک میں جیتا اور یہیں مرتا ہے۔ بھٹو کو پھانسی ہوئی تو چڑیا نہیں پھڑکی تھی، اس سے بڑا تو کوئی لیڈر نہیں تھا۔
تبصرے بند ہیں.