لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ ورلڈکپ سے قبل اپنی فٹنس مزید بہتر بنانے کی کوشش کر رہا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچ بہت اہم ہیں، ویسٹ انڈیز میں پہلی بار کوئی ٹیسٹ میچ کھیلوں گا، ٹی 20میں آرام کیا اس لئے ٹیسٹ سیریز میں بہتر کارکردگی دکھاؤں گا جبکہ ٹیسٹ سیریز کیلئے انفرادی اہداف بھی بنا رکھے ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ہمارا ٹیسٹ سکواڈ مضبوط اور تسلسل سے بہتر کارکردگی پیش کر رہا ہے، یاسر شاہ، حسن علی کی واپسی سے باؤلنگ یونٹ کمبی نیشن مزید بہتر ہو گیا ہے، گیانا میں بارش کے باوجود دو روزہ انٹرا سکواڈ پریکٹس میچ میں بھرپور تیاری کی جس دوران بیٹسمین اور باؤلرز کو تیاری کا موقع ملا۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نمائندگی پر ہمیشہ فخر محسوس کرتا ہوں، تینوں طرز کی کرکٹ میں مستقل کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرتا رہوں گا، بارباڈوس اور جمیکا دونوں خوبصورت مقام ہیں، مگر ببل لائف آسان نہیں، کوشش کرتے ہیں جو وقت بھی ملے بحیثیت ٹیم اسے انجوائے کریں۔
Prev Post
تبصرے بند ہیں.