ایتھلیٹ ارشد ندیم کا پاکستان کا نام روشن کرنے کیلئے محنت جاری رکھنے کا عزم

242

ٹوکیو: پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جیولین تھروئر کی حیثیت سے عالمی مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کرنے والے نوجوان ایتھلیٹ ارشد ندیم نے مزید محنت کرنے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹاپ پوزیشن پر پہنچنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔

ارشد ندیم نے یہ بات ٹوکیو میں قائم پاکستانی سفارتخانے اپنے اعزاز میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر پاکستانی سفیر امتیاز احمد نے انھیں تعریفی لیٹر سے نوازا۔

جیولین تھروئر ارشد ندیم نے ٹوکیو اولمپکس کے دوران ان کو سہولیات فراہم کرنے پر پاکستانی حکام کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے ان کی جیت کیلئے دعائیں کرنے پر پوری قوم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ اس کھیل کی ٹاپ پوزیشن پر پہنچنے کیلئے بھرپور محنت جاری رکھیں گے۔

خیال رہے کہ ٹوکیو اولمپکس میں جیولین تھرور کے فائنل مقابلے میں بھارت کے ایتھلیٹ نیرج چوپڑا نے نمایاں کارکردگی دکھاتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا تھا۔

ٹوکیو اولمپکس کے جیولین تھرو کے فائنل مقابلے میں 12 ایتھلیٹ شامل تھے۔ پاکستان کی طرف سے ارشد ندیم فائنل میں پہنچے اور پانچویں پوزیشن حاصل کی۔

ارشد ندیم نے بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کی لیکن نمایاں کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ رہ سکے، انہوں نے سب سے بہتر تھرو 84.62 پھینکی۔

تبصرے بند ہیں.