معروف اداکارہ اقرا عزیز نے بھی کورونا وائرس کی ویکسین لگوا لی

182

کراچی: پاکستان ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ اقرا عزیز نے بھی کورونا وائرس کی ویسکین لگوا لی۔ انہوں نے اپنے مداحوں سے بھی عالمی وبا سے بچاؤ کے حفاظتی ٹیکے لگوانے کی اپیل کی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے ویکسینیشن کرنے پر حسین لاکھانی ہسپتال کا خصوصی شکریہ ادا کیا جبکہ کورونا ویکسینیشن کارڈ اپنے انسٹا گرام پر بھی پوسٹ کیا۔

اقرا عزیز نے کورونا کی چوتھی لہر ڈیلٹا ویرینٹ سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی کی تحفظ کے لیے کورونا ویکسین ضرور لگوائی جائے۔

خیال رہے کہ اداکارہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کے ہاں پچھلے ماہ ہی بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔ یاسر حسین نے پوسٹ میں اپنے بیٹے کا نام بھی بتایا۔ انہوں نے اور اقرا نے بیٹے کا نام کبیر حسین رکھا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

یاسر حسین نے انسٹاگرام پر اپنے نومولود بیٹے کے ہاتھ کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ ’’ اللہ کے حکم سے ہم کبیر حسین کو خوش آمدید کہتے ہیں۔‘‘

واضح رہے کہ اقرا عزیز اور یاسر حسین کی جوڑی سوشل میڈیا پر بے حد مقبول ہے۔ دونوں 28 دسمبر 2019ء میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

تبصرے بند ہیں.