دورہ پاکستان کیلئے نیوزی لینڈ نے ون ڈے اور ٹی ٹونٹی ٹیم کا اعلان کر دیا

187

ویلنگٹن: اٹھارہ سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی نیوزی لینڈ  کی ٹیم نے ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سکواڈ کا اعلان کر دیا جبکہ سینئر کھلاڑیوں کی بجائے بیشتر نئے کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔

 

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آئندہ ماہ پانچ ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز کھیلی جانی ہے، 5 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے جو 25 ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاری رہیں گے۔

 

دونوں ٹیمیں انٹرنیشنل ون ڈے سیریز میں شامل تینوں میچز راولپنڈی میں کھیلیں گی، یہ میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

 

جہاں سیریز میں شامل تینوں ون ڈے انٹرنیشنل میچز آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 میں رسائی کے لیے اہم ہوں گے تو وہیں 5 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز بھی قومی کرکٹ ٹیم کے لیے آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹونٹی رینکنگ میں تیسری پوزیشن حاصل کرنے کا بہترین موقع ثابت ہوں گے۔

 

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی طرف سے دورہ کے لیے ٹی ٹونٹی سکواڈ کیلئے کین ولیمسن کی بجائے ٹام لیتھم کو کپتان مقرر کیا گیا ہے، دیگر کھلاڑیوں میں فن ایلن، ٹوڈ ایسٹل، بینٹ، بلنڈل، کولن ڈی گرینڈ ہوم، مارٹن گپٹل، میٹ ہینری، ڈیرل مچل، اعجاز پٹیل، بین سیئرز، بلیئر ٹیکنر، ول ینگ، ایش سودھی اور مارک چیمپن شامل ہیں۔

 

ون ڈے سکواڈ میں ٹام لیتھم (کپتان) ، فن ایلن، ہمیش بینٹ، ٹام بلنڈل، ڈگ بریسول، کولن ڈی گرینڈ ہوم، جیکب ڈیفی، میٹ ہینری، سکاٹ کوگلجن، کول میکونچی، ہینری نکولس، اعجاز پٹیل، رچن ریوندرا، بلیئر ٹکنر، وِل ینگ شامل ہیں۔

 

تبصرے بند ہیں.