آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کا 4 خالی نشستوں پر انتخاب کا شیڈول جاری

210

مظفر آباد: آزاد کشمیر الیکشن کمیشن نے 4 خالی نشستوں پر انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

 

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن آفس مظفر آباد سے جاری شیڈول کے مطابق 4 خالی نشستوں پر کاغذات نامزدگی 13 اگست صبح 9 سے 2 بجےتک آر او کے پاس جمع ہوں گے۔

 

شیڈول کے مطابق کاغذات کی جانچ پڑتال 2 بجے کے بعد ہوگی جبکہ کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل 16 اگست کو دائر کی جائیں گی۔

 

آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے مطابق اپیلوں کی سماعت21 اگست صبح 9 سے ساڑھے 12بجے تک الیکشن کمیشن کرے گا اور اپیلوں پر فیصلے 21 اگست 1 بجے سے شام 4 بجے تک سنائے جائیں گے۔

 

شیڈول کے مطابق امیدوار 22 اگست ساڑھے 11سے پہلے کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 22 اگست کو لگائی جائیں گی۔

 

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ 23 اگست کو صبح 10 سے 2 بجے تک اسمبلی ہال میں ہوگی، 53 اراکین اسمبلی کشمیر کونسل کے 4 ممبران کا انتخاب کریں گے۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.