عالمی ادارہ ماحولیات نے دنیا کو بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا 

158

عالمی ادارہ ماحولیات نے دنیا کو بڑے خطے سے آگاہ کر دیا ،عالمی ادارے کی رپورٹ میںوارننگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ایک دہائی میں درجہ حرارت کے شدید ہونے کے تمام ریکارڈ ٹوٹ سکتے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ماحولیاتی ادارے انٹرگورنمنٹ پینل آن کلائمیٹ چینج کی رپورٹ میں کہا گیا کہ دنیا بھر میں گلیشیئر ز پر موجود برف پگھلنے کی سب سے بڑی وجہ انسانی عوامل ہیں۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی  کے باعث   آئندہ برسوں میں دنیا کو ہیٹ ویو، بارشوں اور خشک سالی کا سامنا کرنا  پڑسکتا ہے ۔

 بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کی وجہ سے  اس صدی کے اختتام تک سمندر کی سطح میں 2 میٹر تک اضافے کا خدشہ ہے ۔

تبصرے بند ہیں.