کورونا سے نمٹنے کیلئے امریکہ کی طرف سے پاکستان کو زبردست تحفہ

180

اسلام آباد:امریکی حکومت نے امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کے ذریعے آج ایک ملین کوویڈ 19 ’’اینٹیجن ریپڈ تشخیصی ٹیسٹ‘‘ عطیہ کیے تاکہ پاکستان کو کورونا وائرس کی تشخیص اور فوری صحت کی ضروریات کو پورا کرنے میں مدد مل سکے ۔

ذرائع کے مطابق یہ نئے ریگڈ تشخیصی ٹیسٹ منٹوں میں انفیکشن کا پتہ لگاتے ہیں اور ریئل ٹائم مانیٹرنگ میں بہت زیادہ اضافہ کرتے ہیں ، جس سے ہیلتھ آفیسرز انفیکشن کے ہاٹ سپاٹ کی فوری شناخت کر سکتے ہیں۔

فوری اور درست جانچ تک رسائی پاکستان کے نیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر اور وفاقی وزارت صحت کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کو مزید کم کرنے کی اجازت دے گی ، خاص طور پر دور دراز مقامات اور بارڈر کراسنگ پریہ سہولت فراہم کی جائے گی تاکہ ایک بارڈر سے دوسرے بارڈر انفیکشن نہ پھیل سکے ۔

یو ایس ایڈ کے مشن ڈائریکٹر جولی اے کوینن نے کہا کہ یہ تیزی سے ٹیسٹ پاکستان کو کورونا وائرس کا زیادہ تیزی سے پتہ لگانے اور اس کی تشخیص کرنے میں مدد دے گا ، جس سے حکومت کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اپنی حکمت عملی کو ایڈجسٹ کر سکے گی، یہ عطیہ صدر بائیڈن کے اس وعدے پر پورا اترتا ہے کہ وہ کوویڈ 19 کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

تقریب میں یہ کھیپ باضابطہ طور پر وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے وصول کی ، ڈاکٹر سلطان نے یو ایس ایڈ کے عطیہ اور شراکت داری کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یہ بھی تبصرہ کیا کہ یہ کوشش امریکہ اور پاکستان کی باہمی دوستی کی حقیقی عکاسی ہے۔

تبصرے بند ہیں.