لاہور :پندرہ سال بعد ٹریفک وارڈنز کی بھی سنی گئی ،ٹریفک وارڈنز کی نمونہ ٹی شرٹ متعارف کروا دی گئی، وارڈنز کو پولو شرٹ پہننے کے لیےآئی جی پنجاب سے اجازت مانگ لی گئی۔
نمائندہ نیو نیوز کے مطابق ٹریفک وارڈنز کی نمونہ ٹی شرٹ متعارف کرا دی گئی ہے ،ایس ایس پی ہیڈ کوارٹرز ٹریفک پنجاب بشر یٰ جمیل نے آئی جی پنجاب کو باقاعدہ خط لکھ دیا ہے ،درخواست کے متن میں کہا گیا کہ گرمیوں میں وارڈنز سخت ترین ڈیوٹی کرتے ہیں ،موسمی حالات کے پیش نظر وارڈنز کو بھی پولو ٹی شرٹ پہننے کی اجازت دی جائے ۔
واضح رہے ٹریفک وارڈنز نے یونیفارم میں تبدیلی کیلئے پی ایم پورٹل پر درخواست کی تھی ،وارڈنز کا موقف تھا کہ موسمی حالات کے پیش نظر ہمیں پولو ٹی شرٹ پہننے کی اجازت دی جائے ۔
تبصرے بند ہیں.