ٹوکیو اولمپکس میں میڈل جیتنے والوں کو بھاری رقم انعام میں دی جائے گی

149

نیویارک : ٹوکیو اولمپکس میں ملک کا نام روشن کرنے والوں کے وارے کے نیارے ہو گئے ۔ امریکا ، جاپان اور ہانگ کانگ سمیت دیگر ممالک نے میڈل جیتنے والوں کو بھاری رقم انعام میں دیدی ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ہانگ کانگ اپنے واحد گولڈ میڈلسٹ کو 6 لاکھ 43 ہزار امریکی ڈالرز کے برابر رقم دے گا ۔ یہ رقم پاکستانی کرنسی میں دس کروڑ روپے سے زائد ہے ۔ ہانگ کانگ کی طرف سے چیونگ کالونگ نے شمشیرزنی میں طلائی تمغہ جیتا ، یہ پچیس سال میں ہانگ کانگ کا پہلا گولڈ میڈل ہے ۔

امریکا میں گولڈ میڈلسٹ کو 37 ہزار پانچ سو ڈالرز ملیں گے یعنی 61 لاکھ پاکستانی روپے ۔ سلور میڈلسٹ کو 22 ہزار پانچ سو ڈالرز اور برونز میڈلسٹ کو 15 ہزار ڈالرز ملیں گے ۔

جاپان گولڈ میڈلسٹ کو 45 ہزار ڈالرز دے گا جو پاکستان کے 74 لاکھ روپے کے برابر ہوگی ۔ جاپان سلور میڈلسٹ کو 18 ہزار اور برونز میڈلسٹ کو 9 ہزار ڈالرز دے گا ۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.