افغانستان میں امریکی طیاروں کی بمباری سے 20افراد ہلاک ،سکول اور کلینک تباہ

189

کابل :افغانستان میں امریکی طیاروں کی بمباری کا سلسلہ جاری ہے، امریکی فضائیہ کے بمباری میں 20 عام شہری ہلاک اورسکول اور کلینک تباہ ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق جہاں ایک طرف طالبان اور حکومتی فورسز میں لڑائی جاری ہے تو دوسری طرف امریکی فضائیہ کی طرف سے افغانستان میں بمباری کا سلسلہ بھی نہیں تھم رہا ۔

امریکی فضائی حملے اور طالبان سے جھڑپوں کے نتیجے میں 20 عام شہری ہلاک ہوگئے، اس کے علاوہ علاقے میں ایک اسکول اور کلینک بھی تباہ ہوگیا۔

افغان سیکیورٹی فورسز کے مطابق لشکرگاہ کے ضلع 1 اور 2 کو طالبان سے خالی کرالیا گیا ہے جب کہ ضلع نمبر 2 اور 7 میں طالبان نے اپنے ٹھکانے بنائے ہوئے تھے جہاں امریکی B-52 بمبار طیاروں نے فضائی حملہ کیا۔

دوسری جانب اسکول کے چوکیدار کا کہنا ہے کہ رات 10 بجے کے قریب فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں اسکول تباہ ہوگیا، اس کے علاوہ ہلمند میں رہائش پذیر افراد کے مطابق فضائی اور راکٹ حملوں میں صرف عام شہری مارے گئے جن میں بچے اور خواتین شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.