وزیراعظم نے دنیا کے سب سے بڑے میاواکی جنگل کا افتتاح کردیا

250

لاہور: وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں دنیا کے سب سے بڑے میاواکی شہری جنگل کا افتتاح کردیا۔ جو دس ارب درختوں کے سونامی منصوبے کے تحت مون سون کی شجرکاری مہم کا حصہ ہے۔

یہ جنگل سو کنال سے زیادہ اراضی پر قائم کیا گیا ہے اور اس میں ایک لاکھ پینسٹھ ہزار پودے ہیں۔ مخصوص میاواکی تکنیک کے باعث یہ جنگل دس گنا تیزی سے بڑھتا ہے۔

اس کیلئے زمین خصوصی طور پر تیار کی جاتی ہے اور بڑھوتری کے مختلف شرح والے درختوں کی مقامی اقسام کے باعث شہری جنگل تیزی سے نمو پاتے ہیں۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں مزید ترپن میاوا کی جنگلات تیارکئے جارہے ہیںجن کا مقصد شہر میں کاربن اور آلودگی کے خاتمے میں مدد کرنا ہے۔

ان پودوں کی بڑھوتری کی نگرانی کیلئے ان سب پر نشانات لگائے گئے ہیں۔ رواں مون سون شجرکاری مہم کے دوران ملک بھر میں پچاس کروڑ درخت لگائے جا رہے ہیں جو پاکستان میں اپنی نوعیت کی سب سے بڑی مہم ہے۔

تبصرے بند ہیں.