لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سے ایک بزرگ خاتون نے اپنے نواسے کے ہمراہ ملاقات کرکے اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر سردار عثمان بزدار نے فوری طور پر حکام کو طلب کرکے احکامات جاری کئے۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے شنوائی پر بزرگ خاتون نے انھیں ڈھیروں دعائیں دیں اور کہا کہ “شکریہ بیٹا جیتے رہو، عثمان بزدار ساڈا مان اے”
تفصیل کے مطابق آج ایک بزرگ خاتون نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بزرگ خاتون سے حال احوال کیا اور تفصیل کیساتھ اس کے مسائل سنے۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بزرگ خاتون کی شکایت پر فوری اپنے سٹاف کو طلب کیا اور اس کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو بزرگ خاتون نے دعائیں دیں۔
بزرگ خاتون کا کہنا تھا کہ “عثمان بزدار تیکو وزیراعلیٰ ڈیکھ کہ میڈا ہاں ٹھر گیا اے، تینوں رب دیاں رکھاں”۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے بزرگ خاتون سے کہا کہ آپ میرے لئے قابل احترام ہیں۔ آپ کے مسائل نوٹ کر لئے ہیں اور ان کے حل کیلئے ہدایات بھی دے دی ہیں۔
سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقے کے لوگ میرے دل کے قریب ہیں۔ عوام کی خدمت کرکے دلی سکون ملتا ہے۔ میرا تعلق پسماندہ علاقے سے ہے اور میں آپ کے مسائل کا ادراک رکھتا ہوں۔
تبصرے بند ہیں.