کوئٹہ بم دھماکوں کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج، شہید اہلکار سپرد خاک

192

کوئٹہ: کوئٹہ کے اتحاد چوک اور سریاب روڈ پر بم دھماکوں کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔ دونوں دھماکوں میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 22 افراد زخمی ہوئے تھے۔

دہشت گردی واقعے کے بعد شہر کی سیکیورٹی کو سخت کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب سرینا چوک میں پولیس وین پر حملے میں شہید بلوچستان کانسٹیبلری کے اہلکار علی اکبر بگٹی کی نماز جنازہ سوئی میں ادا کر دی گئی۔

نماز جنازہ میں ایس پی ڈیرہ بگٹی، قبائلی عمائدین، سول سوسائٹی کے اراکین اور اہل علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی پیش کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہید اہلکار کے جسد خاکی کو لحد میں اتار دیا گیا۔

تبصرے بند ہیں.