پاکستان میں کورونا کے وار تھم نہ سکے، مہلک وائرس کا شکار مزید 53 مریض جاں بحق

177

لاہور: پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے وار جاری ہیں۔ مہلک وائرس کا شکار مزید 53 مریض انتقال کر گئے۔ اموات میں حالیہ اضافے سے جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہزار 918 ہو گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 53 ہزار 528 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4 ہزار 40 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 7.54 فیصد رہی۔ مہلک وائرس سے متاثر ہونے والے مریضوں کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 68 ہزار 20 ہو گئی ہے۔

صوبہ سندھ میں کورونا کے کیسوں کی تعداد چار لاکھ چار سو، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ اڑھتالیس ہزار چھ سو انیس، پنجاب میں تین لاکھ چونسٹھ ہزار چھ سو اسی، اسلام آباد میں نوے ہزار چھ سو ساٹھ، بلوچستان میں اکتیس ہزار ایک سو ستتر، آزاد کشمیر میں ستائیس ہزار دو سو اٹھاسی اور گلگت بلتستان میں آٹھ ہزار سات سو چھیانوے ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئی ہیں جہاں گیارہ ہزار دو سو ایک افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

سندھ میں چھ ہزار دو سو پندرہ، خیبر پختونخوا چار ہزار پانچ سو چھپن، اسلام آباد آٹھ سو سولہ، گلگت بلتستان ایک سو ترپن، بلوچستان میں تین سو اکتیس اور آزاد کشمیر میں چھ سو چھیالیس افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.