کوئٹہ میں ایک اور دھماکا، 2 افراد زخمی ہو گئے

163

کوئٹہ: امن دشمنوں نے ایک بار پھر سے بلوچستان کے دارلحکومت کوئٹہ کو نشانے پر رکھ لیا۔سرینا چوک کے بعد سریاب روڈ پر بھی دھماکا ہوا ہے جس میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔

 

نیو نیوز کے مطابق سریاب روڈ پر بس ٹرمینل کے قریب شر پسند عناصر کی جانب سے ہینڈ گرینڈ سے حملہ کیا گیا۔ حملے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے پی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

اس سے قبل جناح روڈ کے سرینا ہوٹل کے سامنے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 8 اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

 

حکومت بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی نے دھماکے میں پولیس اہلکار کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم چوک پر دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، جہاں 2 اہلکار جاں بحق اور 8 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوئے۔

 

انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرلیا گیا اور ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا، دہشت گرد بلوچستان کے امن خراب کرنا چاہتے ہیں اور خوف و ہراس بھیلانا چاہتے ہیں۔

 

لیاقت شاہوانی نے بتایا کہ حکومت پرامن بلوچستان کے حالات خراب کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچائے گی۔

 

 

 

تبصرے بند ہیں.