گلگت بلتستان کے حلقہ 4 نگر 1 میں اسلامی تحریک کے امیدوار کامیاب

160

گلگت بلتستان: حلقہ 4 نگر 1 کے ضمنی انتخاب میں غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق اسلامی تحریک کے ایوب وزیری 5 ہزار 341 ووٹ لےکر کامیاب ہوگئے۔

 

ان کے مدمقابل تحریک انصاف کے ذوالفقار بہشتی 5 ہزار 62 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر، جبکہ پیپلز پارٹی کے جاوید حسین 4 ہزار 194 ووٹ لے کر تیسرے نمبر رہے۔ اس حلقے میں پیپلز پارٹی کے جاوید حسین اور پی ٹی آئی کے آغا ذوالفقار اور اسلامی تحریک کے ایوب وزیری سمیت 7 امیدوار میدان میں ہیں۔

 

پیپلز پارٹی کے امجد حسین نے 2 حلقوں میں کامیابی کے بعد یہ نشست خالی کی تھی۔ گلگت بلتستان اسمبلی کے حلقہ نگر 4 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا، جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہا۔

 

حلقے میں 23 ہزار 497 رجسٹرڈ ووٹرز کےلئے 42 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے۔ 670 پولیس اہلکاروں نے سیکیورٹی کے فرائض انجام دیئے۔ گلگت بلتستان اسکاؤٹ کے دو پلٹون بھی حلقہ میں موجود تھیں۔

 

تبصرے بند ہیں.