کراچی: کراچی، حیدر آباد اور سکھر سمیت سندھ بھر میں لاک ڈاؤن میں نرمی کر دی گئی ۔ صوبائی حکومت نے نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نئی پابندیوں کا اطلاق 9 سے 31 اگست تک ہو گا اور محکمہ داخلہ سندھ نے کارروباری اوقات کار رات آٹھ بجے تک مقرر کیے ہیں۔
جمعہ اوراتوار کو سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ ریسٹورنٹ میں انڈور کھانے پر پابندی برقرار رہے گی۔ آوٹ ڈور کھانے کی اجازت 300افراد اور رات 10بجے تک ہوگی۔ 24 گھنٹے ٹیک اوے اور ہوم ڈیلوری کی اجازت ہو گی۔
محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق مزارات اور سینما پر پابندی برقرار رہے گی۔ انڈور کلچر، میوزیکل اور مذہبی سرگرمیوں پر بھی پابندی برقرار ہے۔
حکومت نے انڈور جمز کو کوروناویکسی نشین کے ساتھ کھولنےکی اجازت دی ہے۔ واٹر اسپورٹس اور سوئمنگ پول پر پابندی برقرار ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پبلک پارک کورونا سے بچاؤ کی ایس اوپیز کے ساتھ کھلے رہیں گے۔ اسکول، کالج اوریونیورسٹی کا فیصلہ محکمہ تعلیم سندھ کرے گا۔
ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون اورمائیکرواسمارٹ لاک ڈاون نافذ کرنے کی اجازت ہوگی۔عوامی مقامات پرماسک کااستعمال لازمی ہے۔ کورونا ویکسین لگوانے والوں کوسیاحت کی اجازت ہوگی۔ اندرون ملک پروازوں میں کھانےپینےکی اشیاء فراہم کرنے پر پابندی ہے۔
تبصرے بند ہیں.