شمالی وزیرستان : شمالی وزیرستان میں سرحد پار سے پاکستان کی فوجی چوکی پر دہشت گردوں فائرنگ کی ہے جس سے ایک جوان زخمی ہوگیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ شمالی وزیرستان دیواگار کے علاقہ میں افغانستان کی طرف سے کی گئی ۔ پاکستان کی طرف سے بھرپور جواب دیا گیا ۔ فائرنگ کے نتیجے میں 1 جوان زخمی ہوا ۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ افغان سرزمین دھشت گردوں کی طرف سے پاکستان کے خلاف استعمال کرنے کی پاکستان شدید مذمت کرتا ہے ۔پاکستان باربار افغانستان پر زور دے رہا ہے کہ موثر بارڈر منیجمنٹ کرے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میں فوجی چوکی پر دہشت گردی نے فائرنگ کی تھی ۔ پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور جواب دیا ۔ فائرنگ کے تبادلے میں 29 سالہ سپاہی شاہد شہید ہو گیا تھا جس کا تعلق بہاولپور سے تھا ۔ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.