کوئٹہ : کوئٹہ ایک بار پھر دہشت گردوں کے نشانے پر ہے۔ موٹرسائیکل میں نصب بم پھٹنے سے 2 پولیس اہلکارشہید اور 8 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
نیو نیوز کے مطابق کوئٹہ میں نجی ہوٹل کے باہر دھماکا ہوا۔ پولیس اور فورسز کی بھاری نفری جائے حادثہ پہنچ گئی. پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا۔دھماکے میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز اور امدادی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔ لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا ہے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو سیل کردیا ہے۔
تبصرے بند ہیں.