اسلام آباد میں مثبت کورونا کیسز کی شرح 10 فیصد سے بڑھ گئی

133

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے تجاوز کر گئی۔اب تک مجموعی کیسز کی تعداد 90 ہزار سے زائد ہو گئی.

 

نیو نیوز کے مطابق گزشتہ سات دن میں 2 ہزار 800 کے قریب کورونا کیسز سامنے آئے جس کے بعد اسلام آباد میں کورونا سے متاثرہ اب تک مجموعی کیسز کی تعداد 90 ہزار سے زائد ہو گئی۔ گزشتہ روز بھی 524 کورونا کیسز ریکارڈ کیے گئے۔ اسلام آباد میں کورونا وائرس سے اب تک 85 ہزار سے زائد افراد بھی صحتیاب ہوچکے ہیں۔

 

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران عالمی وبا کورونا وائرس کے باعث مزید 68 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔  ملک بھر میں کورونا کے باعث ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 23 ہزار 865 ہو گئی۔

 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 4 ہزار 455 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 10 لاکھ 67 ہزار 580 ہو گئی۔

 

این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 55 ہزار 2 ٹیسٹ کیے گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.09 فیصد رہی۔

 

تبصرے بند ہیں.