اسکولز 20 اگست کو دوبارہ کھولے جائیں گے: وزیر تعلیم سندھ

161

کراچی: وزیر تعلیم سندھ سردار احمد شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں 19 اگست تک اسکولز بند رہیں گے جبکہ 20 اگست کو تعلیمی نظام بحال کیا جائے گا ۔

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار احمد شاہ نے کہا کہ اسکولز 20 اگست کو دوبارہ کھولے جائیں گے ۔ اسکولز کا معاملہ خالص صوبائی ہے اس سے وفاق کا تعلق نہیں ، وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود سے بات چیت ہوئی ہے ۔

 

انہوں نے کہا کہ کل سے اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ ویکسی نیشن پر عملدرآمد ہو ۔ چیلنجز درپیش ہیں ، نظام بہت زیادہ بگڑا ہوا ہے ۔ چاہتے ہیں بچوں کیلئے اسکول ان کا دوست بنے ، بھوت بنگلہ نہ ہو ، چاہتے ہیں اسکولز بہترین طلبا تیار کریں ۔

 

وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ چیلنجز بہت زیادہ ہے حکومت ان سے نمٹ رہی ہے ۔ میڈیکل کمیشن کو صوبوں کے ساتھ چلنا پڑے گا ۔ کراچی میں اب تک کورونا کیسز کی شرح 23 فیصد ہے یہ کم نہیں ہوئی ۔

 

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.