بنی گالہ میں وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ کے قریب فائرنگ

202

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ کی اطلاعات ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے کی سیکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے۔

پولیس حکام نے اس واقعے بارے بتاتے ہوئے کہا ہے کہ فائرنگ کا یہ واقعہ بنی گالہ میں عمران خان چوک پر پیش آیا۔

فائرنگ کرنے والے ملزمان گاڑی نمبر 051-ALi  کی کورولا کار چلا رہے تھے۔ چاروں ملزمان شراب کے نشے میں دھت تھے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی اور فائرنگ کرنے والوں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا۔

بنی گالہ کے علاقے میں فائرنگ کرنے والے ملزمان کے نام جہانزیب نثار، عبدالمعیز، مصطفیٰ حسین اور حسنین بتائے جا رہے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.