کراچی: (رپورٹ مونا صدیقی) معروف گلوکار، نغمہ نگار، اداکار اور کمپوزر عمران انصاری اور جیکال کا البم ”گیم چینجر” تمام فورمز پر ریلیز کر دیا گیا ہے۔
یہ البم 17 نغمات پر مشتمل ہے۔ اس البم کے تمام اردو اور پنجابی نغمے عمران انصاری کے تحریر اور کمپوز کردہ ہیں، جبکہ بطور گلوکار عمران انصاری نے دو نغموں ورشا اور وکھرے کو اپنی ہی آواز میں صدا بند کیا ہے۔
البم میں جیکال کا بیڈ بوائے کے عنوان سے نغمہ بھی شامل ہے، جبکہ امر سنگھ کے بھی چند نغمے البم کی زینت بنے ہیں،جن میں جوگی اور آگ قابل ذکر ہے۔
واضح رہے کہ عمران انصاری استاد لطافت حسین کے شاگرد ہیں، اور طویل عرصے سے موسیقی کی دنیا میں اپنے فن کے جوہر دکھا رہے ہیں،عمران انصاری پاکستان کے معروف سنگرز مہدی حسن،ملکہ ترنم نورجہاں، پرویز مہدی اور عطا اللہ خان کے ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کر چکے ہیں۔
عمران انصاری نے ممتاز قوال مقبول صابری مرحوم کے ساتھ لندن میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.