انسداد دہشتگردی فورس کی لاہور میں کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک

210

لاہور : انسداد دہشتگردی فورس کی لاہور میں کارروائی تین دہشتگرد ہلاک ، سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی کے فیروز والا کے علاقے میں کالعدم تنظیم کے دہشتگرد موجود ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں سے خودکش جیکٹس ، ہینڈ گرینڈ ، اسلحہ اور افغان تذکرہ کارڈ بھی برآمد ہوا ہے ، دہشت گردوں کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی لاہور میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی کے فیروز والا کے علاقے میں کالعدم تنظیم کے دہشتگرد موجود ہیں ، دہشتگردوں نے سیکیورٹی اداروں کے افسران اور دیگر اہم شخصیات پر حملے کی تیاری کر رکھی تھی ۔ مارے جانے والے دہشتگردوں کی شناخت احسان اللہ ، نعمت اللہ اور عبدالسلام کے ناموں سے ہوئی ہے ۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

تبصرے بند ہیں.